نئی دہلی ،23؍اگست(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) نے آج کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے جرمنی میں دیئے گئے اپنے خطابمیں بھارت کو دنیا میں ایک کم تر ملک کے طور پرپیش کیا ہے ۔پارٹی نے راہل سے اس معاملے میں وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے آج کہا کہ گزشتہ بدھ کو راہل گاندھی نے جرمنی میں اپنے خطابمیں کوئی بھی ایسا موقع نہیں چھوڑا کہ ہندوستان کو کس طرح سے کسی سے کم سمجھا جائے اور ایک کم تر ملک کے طور پر پوری دنیا کیس امنے دکھایا جائے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں جس طرح سے دہشت گردی کو صحیح ٹھہرانے کی کوشش کی اور آئی ایس آئی ایس کے سلسلے میں جو دلائل دیئے ہیں اس سے خوفناک اور تشویشناک کچھ نہیں ہو سکتا ہے ۔
پاترا نے کہا کہ راہل گاندھی کے خاندان کا اس ملک پر 70سال تک حکومت رہی لیکن انہوں نے کوئی نظریہ نہیں دیا۔راہل گاندھی نے جھوٹے اور غلط دلائل پر اپنی تقریر پیش کی اور بیرون ملک کی زمین پر بھارتی پارلیمنٹ کی توہین کی ۔ بی جے پی ترجمان نے کہا کہ رہال نے جن موضوع کو لے کر اپنی بات رکھنے کی کوشش کی وہ سنگین ہیں اور انہیں اسملک کو صفائی دینی چاہئے ۔ کیونکہ انہون نے جس اسٹیج سے خطاب کیا وہ چھوٹا اسٹیج نہیں تھا۔ وہاں 23ممالک کے نمائندے موجود تھے ۔